امریکا نے ترکی کو ایف-35 کی فراہمی روک دی

واشنگٹن (زرائع) ترکی کی جانب سے روس سے دفاعی میزائل نظام خریدنے کے فیصلے پر ڈٹ جانے کے بعد امریکا نے پہلا سخت اقدام اٹھاتے ہوئے ترکی کو ریڈار میں دکھائی نہ دینے والے ایف-35 جنگی طیاروں سے منسلک آلات کی فراہمی روک دی۔

اس بارے میں باخبر ذرائع نے بتایا کہ امریکی حکام نے ترک ہم منصبوں کو آگاہ کیا کہ انہیں اب ایف-35 سے منسلک آلات کی مزید ترسیل نہیں کی جائے گی جو اس جنگی جہاز کی آمد کی تیاری کے لیے ضروری تھے۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارتی ریاست اترپردیش میں مبینہ تجازوات کے خلاف کارروائی، 10 افراد زخمی، مسجد سمیت مسلمانوں کے کئی گھروں کو نذر آتش کردیا

واضح رہے کہ ترک صدر طیب اردوان نے روسی ایس-400 میزائل دفاعی نظام خریدنے کے پہلے سے طے شدہ منصوبے سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا تھا۔