ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر ادویات بنانے والی کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیرصحت عامر محمود کیانی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر ادویات بنانے والی کمپنیوں کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالانکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان(ڈریپ) اس معاملے کو دیکھ رہی ہے لیکن بحیثیت حکومتی نمائندے کہ عوام کو ریلیف پہنچانا میری ذمہ داری ہے اور میں ان کو جوابدہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں بذاتِ خود اس معاملے کا جائزہ لے رہا ہوں۔ ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اور بلاجواز اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:   زرداری ہاؤس میں آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات

عامر کیانی کا کہنا تھا کہ کچھ کمپنیوں کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دی گئی تھی لیکن دیکھا گیا کہ کچھ دوسری کمپنیوں نے خود سے قیمتوں میں اضافہ کیا۔

میں انہیں نہیں چھوڑوں گا کیوں کہ اس کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے، اس کے علاوہ ہم نے ایک آن لائن سہولت بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے عوام قیمتوں کی تصدیق کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   ایل او سی پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج جوان شہید