گفٹ نواز شریف اور آصف زرداری کو دئیے، مجھے ان گفٹس کی پیمنٹ جعلی اکا ؤ نٹس سے بتایا، یوسف رضا گیلانی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سربراہ مملکت کی جانب سے موصول گفٹ میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کو دئیے تھے،مجھے کہا کہ ان گفٹس کی پیمنٹ جعلی اکا ؤ نٹس سے ہو ئی،شاہ محمود قریشی نے صرف میرے بیٹوں کے بارے میں نہیں میرے بارے بھی بات کی اللہ انکو صبر دے ۔

مجھے سوالنامہ دیا گیا ہے جسکا جواب دون گا ،نیب نے دوبارہ جلدی بلایا مگر میں نے کہا کہ دو ہفتے کا ٹائم دیں۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جعلی اکا ؤ نٹس کیس میں بلایا گیا تھا، سربراہ مملکت کی جانب سے موصول گفٹ میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کو دیئے تھے، گفٹ آگے دینا میرا اختیا رتھا مجھے کہا کہ ان گفٹس کی پیمنٹ جعلی اکاؤنٹس سے ہو ئی ۔

یہ بھی پڑھیں:   50 ملکوں کو ویزا آن ارائیول اور 175 کو ای ویزا کی سہولت دی گئی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

انہوں نے کہا میں نے جواب دیا کہ کوئی غلط کام نہیں کیا، اپنے اختیار کے مطابق کام کیا،شاہ محمود قریشی نے صرف میرے بیٹوں کے بارے میں نہیں میرے بارے بھی بات کی اللہ انکو صبر دے ۔ انہوں نے کہا تمام کیسز کا معاملہ کورٹ میں جا ئے گا وہاں فیصلہ ہونا ہے اگر عمران کے ہاتھ میں سب کچھ ہوتا تو آپ مجھ سے عمران خان کے اختیار بارے سوال نہ کر تے ۔

یہ بھی پڑھیں:   مہمند ڈیم کا ٹھیکہ پیپرا رولز کیخلاف دیا گیا،شہباز شریف

سابق وزیر اعظم نے کہا پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے ہمیشہ جمہورت کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں ،نہ بھی نوٹس ملا تو بیل کروائے بغیر پیش ہو گیا۔ انہوں نے کہا بلاول نوجوان قیادت ہیں قوم کو ان سے امیدیں ہیں، زرداری صاحب سینئر قیادت ہیں وہ تجربہ کار ہیں،گورنمنٹ کتنی آزادی سے کام کر رہی ہے آپ دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   حج پالیسی منظور،حاجیوں کوسبسڈی نہ دینے کا فیصلہ