جعلی اکاؤنٹس کیس: راولپنڈی منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواستیں مسترد

کراچی(اے این این ) سندھ ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواستیں مسترد کردیں۔

منگل کو سندھ ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس اور دیگر مقدمات کی منتقلی کے خلاف سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواستیں مسترد کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:   معاملات آخری مراحل میں داخل! مولانا’ ’کچھ دو اور کچھ لو‘‘کی بنیاد پر قائل . سعودی عرب کو کیا یقین دہانی کروادی؟

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس میں مختصر حکم سناتے ہوئے بینکنگ کورٹ کا مقدمہ منتقلی کا حکم برقرار ہے، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید اور دیگر نے جعلی اکائونٹس اور دیگر مقدمات کی نیب راولپنڈی منتقلی کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔