آصف زرداری کے منہ بولے بھائی دبئی میں گرفتار

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آصف زرداری کے منہ بولے بھائی اویس مظفر ٹپی دبئی میں گرفتار ۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اویس مظفر ٹپی کو دبئی میں گرفتار کر لیا گیا ہے، اویس مظفر ٹپی کو انٹرپول کی مدد سے گرفتارکیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی نقشے ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اویس مظفر ٹپی سابق صدر آصف زرداری کے منہ بولے بھائی ہیں اور ان پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے علاوہ ہزاروں ایکڑسرکاری اراضی بیچنے کا الزام ہے۔

یاد رہے کہ اویس مظفر ٹپی کچھ عرصہ قبل ایئر پورٹ پر حکام کو چکمہ دیکر بیرون ملک فرار ہو گئے تھے، ان کاکہناتھا کہ میرے بھائی کا انتقال ہو گیا ہے میت لینے کیلئے بیرون ملک جارہاہوں۔لیکن اس کے بعد وہ واپس نہیں آئے مگر آج انہیں دبئی میں حراست میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبے بھر کے تمام تھانوں کے مال خانوں کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا