میں خود دوسری شادی کرنے کا سوچ رہا تھا، مہنگائی اتنی ہوگئی، نبیل گبول

اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی اتنی ہوگئی ہے کہ غریبوں اورمڈل کلاس کے لوگوں کوچھوڑ دویہاں تو امیر لوگ پریشان ہیں کہ ہم کیا کریں گے؟ لوگوں نے دوسری شادیاں کرنی چھوڑ دی ہیں میں خود دوسری شادی کرنے کا سوچ رہا تھا لیکن اب میں سوچ رہا ہوں کہ میں دوسری شادی کرکے گھر کہاں سے چلائوں گا ؟نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ اگر یہ لوگ کہتے ہیں کہ نواز شریف کو مسلم لیگ ن کے سربراہ کے طور پر نہیں بیٹھنا چاہئے تو جس سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نا اہل کیاہے اسی نے جہانگیر ترین کو بھی نا اہل کیاہے،انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے بغیروزیر اعظم عمران خان کچھ بھی نہیں ہیں عمران خان جہانگیر ترین کو اپنے سے الگ نہیں کرسکتے ان کی مرضی ہے کہ جہانگیر ترین کو جہاں مرضی بٹھائیں شیر انڈا دے یابچہ دے اس کی مرضی ہے ۔ سب جانتے ہیں کہ عمران خان کیسے وزیر اعظم بنے ؟

یہ بھی پڑھیں:   حمزہ شہباز کو ان کے ہی 2ملازموں نے مشکل میں ڈال دیا