بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا، لائن آف کنٹرول کی خلاف وزری، پاک فوج کے 3 جوان شہید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا، لائن آف کنٹرول کی خلاف وزری ،راولا کوٹ سیکٹرمیں رکھ چکری کے مقام پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔ ایک جوان زخمی بھی ہوا ۔پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارت کی جانب سے بھی ہلاکتوں کی اطلاعات۔

یہ بھی پڑھیں:   ملکی تاریخ کے سب سے بڑے غربت مٹاؤ پروگرام کا افتتاح کردیا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق رکھ چکری سیکٹر میں مادر وطن کے 3 بیٹوں نے فرض کی ادائیگی میں اپنی جان قربان کی ہے۔ بھارتی فائرنگ سے صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیز اللہ اور سپاہی شاہد منصب شہید ہوئے ہیں۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کردیا۔ بھارت کی جانب سے بھی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان کو بنجر بنانے کا بھارتی منصوبہ

واضح رہے کہ بھارت میں رواں ماہ الیکشن ہو نے جارہے ہیں ۔ووٹ بینک کیلئے مودی اپنی ہی عوام کو اکسا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کی جاسکے۔