پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر

لاہور( آن لائن ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں جوڈیشل ایکٹویزم پینل کے سربراہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

جس میں وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا، اس کے باوجود حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیں، اس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:   سعودی عرب کی جیلوں میں جدہ سے 5پاکستانی رہائی ملنے کے بعد لاہور پہنچ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ آئین کے آرٹیکل 9, 14 اور 15 کی خلاف ورزی ہے، اس لئے اسے کالعدم قراد دیا جائے۔