پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر 3ماہ قید کی سزا سنا دی

Spread the love

لاہور(سی پی پی )لاہور کی ماتحت عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر 3ماہ قید کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کو لاہور کی ماتحت عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ کاشف افتخار نے پہلی بیوی سے اجازت حاصل کئے بغیر دوسری شادی کرنے کے مقدمہ کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:   پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن )کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں، شہباز شریف کا بلاول بھٹو زرداری کے لئے بڑا اعلان

درخواست گزار رابعہ یونس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس کے شوہر شعیب زاہد نے اس کی مرضی اور اجازت کے بغیر انجم ریاض نامی خاتون سے دوسری شادی کر لی۔مسلم فیملی لارز آرڈیننس 1961کے تحت میرے خاوند کیخلاف دوسری شادی کرنے پر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:   الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک لبیک پاکستان کی فنڈنگ کی باضابطہ تحقیقات کا فیصلہ کرلیا

جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شعیب زاہد کو 3ماہ قید اور 5ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی،جرما نے کی ادائیگی نہ کرنے پر مجرم کو مزید 15روز جیل میں گزارنے ہوں گے۔عدالت نے سی آر پی سی کے سیکشن تین سو بیاسی اے کے تحت مجرم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں اور ایک شخصی ضمانت کے عوض فیصلے کیخلاف اپیل کرنے پر رہائی کا حکم دیا ہے،مچلکے جمع نہ کروانے کی صورت میں مجرم کو جیل کی سزا کاٹنا ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:   افضل کوہستانی کی قتل سے پہلے کی ویڈیو سامنے آ گئی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے قتل کا نوٹس لے لیا