شہباز شریف کے آئندہ چند روز میں برطانیہ جانے کا امکان

لاہور(سی پی پی )مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کے آئندہ چند روز میں برطانیہ جانے کا امکان ہے۔جمعہ کو مسلم لیگ(ن) کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا آئندہ 3 روز میں برطانیہ روانگی کا امکان ہے، شہباز شریف کی لندن روانگی اتوار یا پیر کو متوقع ہے جہاں وہ ایک ہفتہ قیام کرکے وطن واپس آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   عمران خان کی وزارت اطلاعات کو میڈیا سے روابط مضبوط بنانے کی ہدایت

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف برطانیہ میں قیام کے دوران صحت کے مسائل کے حوالے سے اپنے معالجین سے رابطہ کریں گے اور لندن میں اپنی نومولود پوتی اور بہو کی تیمار داری بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا تھا، تاہم چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعظم کی ایران میں تقریر پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی