پاکستان کا کرتارپورراہداری اجلاس کے موقع پر بھارتی صحافیوں کوویزے دینے کااعلان

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت کرتارپورراہداری اجلاس کے موقع پر بھارتی صحافیوں کوویزے دینے کااعلان کردیاہے۔یہ اعلان ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سامنے آیا ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے لکھا کہ کرتارپورراہداری پراجلاس 2 اپریل کوواہگہ لاہور میں ہوگا۔ اجلاس کی کوریج کیلئے بھارتی صحافیوں کوخوش آمدید کہتے ہیں۔ بھارتی صحافی نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   ایف بی آرٹیکس چوروں سے ریکوری اورنان فائلرزکوٹیکس نیٹ میں لانے پرتوجہ دے، وزیراعظم

یاد رہے رواں ماہ کے وسط میں انتہا پسند بھارتی حکومت نے کرتارپور راہداری کے سلسلے میں دونوں ممالک کے وفود کی اٹاری میں ملاقات کی کوریج کے لئے پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔