فیصل حیات جبوآنہ کی دربار حضرت پیر تاج الدین کے سالانہ عرس کی افتتاحی تقریبات میں شرکت

Spread the love

جھنگ(علی احمد ملک سے)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب فیصل حیات جبوآنہ نے دربار حضرت پیر تاج الدین کے سالانہ عرس کی افتتاحی تقریبات میں شرکت کی۔ صوبائی مشیر نے چراغ بندی کی رسم ادا کی ۔

اس موقع پر وائس چیئر مین اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ نواب فیصل حیات جبوآنہ نے کہا کہ حضرت پیر تاج الدین نے اپنی تعلیمات میں ہمیشہ امن و اخوت اور محبت کا درس دیا ہے ۔ ان کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور ان کی تعلیمات اور اصولوں پر عمل پیرا ہوکر اہم امن کا پرچار کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   مل بند رکھ کر کسانوں کو نقصان پہنچانے کا الزام ،حق باہو اور سراج شوگر مل کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے

اس دوران انہوںنے سالانہ عرس کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور سیکورٹی انتظامات موثر رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ بعد ازاں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب فیصل حیات جبوآنہ نے چیئر مین ضلع کونسل نواب بابر خان سیال کے ہمراہ حضرت پیر تاج الدین کے دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:   جھنگ:ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم کے حوالہ سے گورنمنٹ غزالی کالج میں تقریب کا انعقاد

فیصل حیات جبوآنہ کی دربار حضرت پیر تاج الدین کے سالانہ عرس کی افتتاحی تقریبات میں شرکت” ایک تبصرہ

  1. Pingback: eatverts.com

تبصرے بند ہیں