فنڈز نہ ہونے کا بہانہ بنا کر ورکرز کو زلیل کیا جانا معمول بن گیا،مہر جاوید تھراج

جھنگ(عرفان حیدر سیال سے )شکرگنج ملز ٹوبہ روڈ کی یونین کے صدر مہر جاوید تھراج اور وائس پریذیڈنٹ مہر افضل سنپال نے ورکر کے علاج میں تاخیر اور سوشل سیکورٹی ہسپتال میں نہ تو مریضوں کے لیے بیڈ ہیں اور نہ دوائیوں کی فراہمی آئے روز فنڈز کا بہانا بنایا جاتا ہے یونین کے نائب صدر مہر افضل سنپال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو اسی طرح احتجاج جاری رکھے اور اس کو وسیع پیمانے تک لے جائے گے

یہ بھی پڑھیں:   اٹھارہ ہزاری،علاقہ بھر میں پیشہ ور گداگروں کی بھرمار

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی جدید طرز کی اور 24 گھنٹے کے لیے ہونی چاہیے ضلع جھنگ کی سات تحصیلیں ہیں جن میں 20 ہزار ورکر کام کررہیں ان کو رجسٹرڈ کیا جائے جھنگ یونین نے میڈیا کو بتایا کہ مریضوں کو دوائیاں نہیں مہیا کی جاتی اتنا فنڈ آتا ہے آخر وہ کدھر جاتا ہے کرپشن کا بازار گرم ہے

یہ بھی پڑھیں:   محکمہ خوراک سندھ میں ایم 6 موٹروےسے بڑا کرپشن سکینڈل، اربوں روپے کی گندم غائب

سارا فنڈ یہی دفتروں میں خرد برد کر دیا جاتا ہے تمام ورکرز کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ان تمام مطالبات پر فی الفور پورا کیا جائے ۔۔۔۔ ۔۔۔رپورٹ بیوروچیف عرفان حیدر