جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتار کی درخواست دائر کر دی ہے۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب کو گرفتاری سے روکا جائے اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:   پنجاب فارنزک لیبارٹری نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں دھوکا دینے کی کوشش کا بھانڈا پھوڑ دیا

درخواست میں آصف زرداری نے موقف اختیار کیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک طلبی کے 3 سمن موصول ہو چکے ہیں، معلوم نہیں کہ میرے خلاف کتنی انکوائریز چل رہی ہیں، نیب کسی بھی انکوائری میں گرفتار کر سکتا ہے لہذا ضمانت دی جائے، گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   حکومت کیخلاف 3 نکات پر زور، اپوزیشن اجلاس کی اندونی کہانی سامنے آگئی

شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے نیب سے مقدمات کی تفصیلات کے حصول کی درخواست بھی عدالت میں دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کو میرے خلاف تمام انکوائریوں کی فہرست فراہم کرنے کا حکم دیا جائے اور ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:   زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر غور