اسلام آباد میں سکول کے باہر فائرنگ، طلباء میں خوف و ہراس

Spread the love

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں سکول کے باہر فائرنگ سے طلباء میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح سیکٹر جی ایٹ کے سکول میں طلبہ میٹرک کے امتحانات میں مصروف تھے کہ اس دوران گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے سکول کے گیٹ پر فائرنگ شروع کر دی جس سے طلباء میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ،

یہ بھی پڑھیں:   قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے کے لیے بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کی تقرری پر غور

سکول انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر اطلاع دینے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:   629 پاکستانی لڑکیوں کو دُلہن بنا کر چین میں فروخت کرنے کا انکشاف