لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی

سیری(آن لائن )کھوئی رٹہ سیکٹرلائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری۔ بھارتی فوج نے سول آباد کو نشانہ بنایا ۔پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی، دشمن کی گنوں کو خاموش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گائوں کوٹ بھٹیاں ، اندرلہ کٹہڑہ میں بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے شدید فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں:   زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہِ تعبیر نہیں ہو سکتا: نعمان احمد لنگڑیال

ادھر پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کے مورچوں نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنوں نے خاموشی اختیار کر لی ۔