آصف زرداری کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا کیس کھل گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیل کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت مقرر ہوگئی۔ نیب کی اپیل پر سماعت 18اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ کرے گا۔ نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ بریت کا حکم دینے والی عدالت کے پاس اس کا اختیار ہی نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیل کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت مقرر کر دی گئی ہے۔ نیب کی اپیل پر سماعت 18اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈوژن بینچ کرے گا۔ نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ بریت کا حکم دینے والی عدالت کے پاس اس کا اختیار ہی نہیں تھا، خیال رہے کہ 2014 میں نیب نے زرداری کی بریت ہائیکورٹ میں چیلنج کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارت کی پاکستان کیخلاف جنگی تیاریاں عروج پر ، انڈیا نے ایل او سی پر جدید اسنائپر رائفلز مسلح کردیے

دو کرپشن ریفرنسز پر آصف زرداری بری ہوئے جبکہ کیس ایک بار پھر عدالت میں آ گیا ہے، دوسری جانب خبر یہ ہے کہ تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ ایان علی کے ساتھ بیرون ملکی دورے کرنے والا شخص پیپلز پارٹی کی سینیٹر رخسانہ بنگش نے تعینات کروایا تھا. مشتاق نامی شخص نے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کے ہمراہ 45 غیر ملکی دورے کیے۔

یہ بھی پڑھیں:   لاہور ہائیکورٹ،سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائر

انھیں ائیرپورٹ پر پروٹوکول بھی دلوایا جاتا تھا۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ رخسانہ بنگش نے مشتاق نامی شخص کو ایوان صدر میں پروٹوکول افسر تعینات کروایا تھا۔ مشتاق نامی شخص کی تعیناتی سینیٹر رخسانہ بنگش کے لیٹر پیڈ پر کی گئی۔

نیب نے رخسانہ بنگش کا خط بھی حاصل کر لیا ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) نے رہنما پیپلز پارٹی رخسانہ بنگش کو بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دوسری جانب خبر یہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نےجعلی اکاؤنٹس کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی، اور اب یہ خبر آئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیر اعظم عمران خان کا امریکا کے ساتھ فوجی تعاون جاری رکھنے پر زور