جھنگ : چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ کا دیہی مرکز صحت موضع باغ کا اچانک دورہ، علاج معالجہ ، صفائی کی صورتحال ، سٹاف کی حاضری اور سیکورٹی کا جائزہ لیا، عرفان حیدر سیال کی رپورٹ

جھنگ ( بیوروچیف عرفان حیدر سیال ) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رائے سمیع اللہ نے دیہی مرکز صحت موضع باغ کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے مرکز میں علاج معالجہ ، صفائی کی صورتحال ، سٹاف کی حاضری اور سیکورٹی کا بھی جائزہ لیا اور اسے مزید موثر اور فعال بنانے کے احکامات جاری کئے ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ نے مرکز کے ایمرجنسی وارڈ، ڈینٹل روم ، ایکسرے روم ، لیبرروم ، ڈسپنسری، میڈیکل سٹور،نرسنگ سٹیشن سمیت دیگر مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا اورمریضوں سے صحت کی سہولیات اور ادویات کی دستیابی بارے معلومات حاصل کیں اور ہدایات جاری کیں کہ مرکز میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ عملہ کی حاضری اور ادویات دستیاب رکھی جائیں.
۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ نے کہا کہ وہ سہولیات کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنانے کےلئے ذاتی طور پربھی چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ صحت کے شعبہ میں معیاری اور بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔عوامی خدمت کے اس مشن کو فرائض اورمکمل ذمہ داری سے جاری رکھنا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور سٹاف کو آنے والے مریضوں سے اخلاقی طور پر رویہ بہتر اپنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔