فیصل آباد : افسوسناک واقعہ، ماں اپنے ہی لخت جگر کے ہاتھوں قتل، 7 سالہ بچے نے ماں پر گولی چلا دی

فیصل آباد: تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں 7 سالہ بچے سے غلطی سے پستول چل گیا جس کے نتیجے میں ماں جاں بحق ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں والد کی مبینہ غفلت کے سبب بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل ہوگئی۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں 7 سالہ اذان سے غلطی سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں ماں جاں بحق ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:   بھی وزیر اعظم عمران خان کا ہی کھل کر دفاع کریں گے، فواد چوہدری

والد نے پولیس کو بیان دیا کہ پستول لوڈ رکھی تھی کہ اذان نے کھلونا پستول سمجھ کر ماں پر تان کر گولی چلا دی۔ 26 سالہ حنا فاطمہ کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے شوہر کے بیان و حالات کے علاوہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ویب ڈیسک رپورٹ. ایم آر شاہد

یہ بھی پڑھیں:   سانحہ ساہیوال پر ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ پنجاب نے غلطی تسلیم کرلی