بھارت کی پاکستان کیخلاف جنگی تیاریاں عروج پر ، انڈیا نے ایل او سی پر جدید اسنائپر رائفلز مسلح کردیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی پاکستان کیخلاف جنگی تیاریاں عروج پر ، میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا نے ایل او سی پر پاک فوج کو نشانہ بنانے کیلئے اپنے فوجیوں کو جدیداسنائپر رائفلز سے مسلح کردیا‘یہ رائفلز فن لینڈ اور اٹلی سے خریدی گئی ہیں ‘بھارت نے فاسٹ ٹریک پروسیجر کے تحت امریکا کو بھی 72ہزار 400رائفلز کا آرڈردیدیا ہے

جبکہ 16ہزار مشین گنز کی خریداری کیلئے بھارتی فوجی حکام آئندہ ہفتے امریکا بلغاریہ اور جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے ۔ادھر امریکا سے ملنے والے چار چینوک ہیلی کاپٹرز 25مارچ کو بھارتی فضایہ میں شامل کئے جائیں گے ۔یہ ہیلی کاپٹرزانڈیا کی فوجی صلاحیت میں اضافہ کا سبب بنیں گے کیونکہ یہ ہیلی کاپٹرز ہوئٹزرتوپوں اور بڑی تعدادمیں فوجیوں کوبلند مقامات اور جنگی محاذوں پرجلد پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔انڈیا کو مارچ 2020ءتک امریکا سے 22جنگی اپاچی ہیلی کاپٹرزبھی مل جائیں گے ۔