العزیزیہ ریفرنس کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف نوازشریف کی اپیل کی سما عت آج ہوگی

اسلام آباد (بیورورپورٹ) سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ العزیزیہ ریفرنس کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے دائر اپیل کی سما عت آج کوکرے گا ،

یادرہے کہ سابق وزیراعظم نے اپنی اپیل میں استدعا کی ہے کہ اسلام ا ٓباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے ۔بعدازاں انہوں نے اپیل کی جلد سماعت کیلئے بھی ایک متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ ان کی طبیعت زیاد ہ خراب ہونے کے پیش نظر سماعت جلد کی جائے ،

یہ بھی پڑھیں:   ایون فیلڈریفرنس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ درست ہے، فواد چوہدری

کیس کی سماعت چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا، اس موقع پر سپریم کورٹ کے احاطہ میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، جبکہ بنچ ون ( جہاں کیس کی سماعت ہوگی) میں نشستوں کی محدود تعداد کے پیش نظرخصوصی پاس جاری کئے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:   نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم میں گھر کا حصول، نیا فارم جاری

سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مقدمات کی پیروی کیلئے آنے والے سائلین اورپیٹیشرزکوہی داخلے کی اجازت دی جائے گی، تاہم وکلاءاورذرائع ابلاغ کے نمائندے اس سے مستثنٰی ہوں گے

اس اہم ترین کیس میں عدالتی کارروائی دیکھنے کے خواہشمند عام لوگ بھی داخلے کاپاس حاصل کرنے کیلئے ایس پی سکیورٹی سے رجوع کرسکتے ہیں جبکہ آنے والوں کوسخت چیکنگ کے بعد احاطہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:   ساہیوال واقعہ،ورثا کا احتجاج، روڈ بلاک،میٹرو بس سروس بھی معطل ہوگئی