عمران خان کی گیس بلوں میں اضافی رقم واپس کرنے کے لیے رقم مختص کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے گیس بلوں میں اضافی رقم واپس کرنے کے لیے رقم مختص کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس بلوں میں اضافی رقم واپس کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے رقم مختص کرنے کی ہدایت کردی ہے،

گیس بلوں کی اضافی رقم واپسی کے لیے وزارت خزانہ کو 50 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ گیس بلوں کی اضافی رقم مرحلہ وار بنیادوں پر واپس کی جائی گی۔

یہ بھی پڑھیں:   اداکارہ کاجول نے بھی فیس بک پر انٹری دیدی

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رواں سال جون تک تمام اضافی رقم واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اووربلنگ کی رقم تین مراحل میں واپس کی جائے گی،

سوئی ناردرن کمپنی پہلے مرحلے میں 5 کروڑ روپے صارفین کو واپس کرے گی۔