مریم نواز کا امریکی ناظم الامور کو خط جعلی اور جھوٹ ہے، ترجمان مسلم لیگ (ن)

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز کا امریکی ناظم الامور کو خط جعلی اور جھوٹ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انصاف پر یقین رکھنے والے تمام لوگ نواز شریف کی صحت کے لیے فکرمند ہیں، صرف اللہ تعالی کی مدد پر بھروسہ ہے اور اسی ذات سےامید ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   سانحہ ساہیوال قتل کا واقعہ ہے، جے آئی ٹی پر وقت ضائع کرنیکی ضرورت نہیں، بختاور بھٹو

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مریم نواز کا امریکی ناظم الامور کو خط جعلی اور جھوٹ ہے، ایسا خط نواز شریف کی صحت کی سنگینی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔