اسپورٹس فار لائف یومِ پاکستان اسپورٹ فیسٹول کا آغاز 23مارچ کو ہوگا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)اسپورٹس فار لائف کے زیر اہتمام اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر سرپرستی اسپورٹس فار لائف یومِ پاکستان اسپورٹ فیسٹول، 23 مارچ 2019بروز ہفتہ نیشنل کوچنگ سینٹر میں منعقد ہوگی

سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر گل فراز احمد خان اور سیکریٹری کاشف احمد فاروقی ،کراچی کے سیکریٹری ایس ایم ناصر علی، قدسیہ راجاء، عظمیٰ شیخ ، راشد احمد ، احمد دین ، محمد اخترخان ، سلمان اسماعیل، انتظار حیدراور ریحان اکرم نے شرکت کی .اِس اجلاس میں سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی نے بتایا اور مختلف کمیٹیوں کا اعلان کر دیا

جس میں ڈائریکٹر ٹورنامنٹ گل فراز احمد خان اور انتظار حیدر، چیئر مین ٹورنامنٹ ، سید عالم اور راشد احمد ، آرگنائزنگ سیکریٹری ایس ایم ناصر علی اور مسز قدسیہ راجا ہونگی اور کمیٹی ممبران میں ڈاکٹر عارف حفیظ ، وسیم علوی، عارف وحید خان ، طارق حفیظ، راشد احمد ، عمر شاہین ، محمد قمر خان ، علی یاور عباس ، محمد آصف ، علیم آزاد ، ارشد وہاب ، شاہ زیب خرم اور مقصود احمد شامل ہیں ،

ٹینکیکل آفیشل کے فرائض ایس ایم ناصر علی ، احمد دین ، محمد اختر خان ، سلمان اسماعیل ، اسد ظہیر ، عبدالرﺅف بٹ، مہرین اکرم ، کنول اعجاز،مس شہلا،مس شاداب اور نبیلہ بانو ادا کریں گے ۔

اس چیمپئن شپ کے اختتام میں سندھ اولمپک کے سینئر نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق کریں گے اور اِن کے ساتھ سندھ اولمپک کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اور شہزاد کاظی ہونگے ۔

سندھ آرم ریسلنگ کے سیکریٹری نے بتایا ہے کہ اِس چیمپئن شپ میں دس دس بوائز اینڈ گرلز کے ویٹ کیٹگری کے مقابلے ہونگے ۔اور اِس چیمپئن شپ میں 80سے زائد بوائز اینڈ گرلز حصہ لیں گے اور اِن کو تمام سہولتیں مہیا کیں جائیں گی یہ چیمپن شپ رنگا رنگ ہوں اور اِس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔