دہشتگردوں کی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش، 4 مسافر جاں بحق

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم تخریب کاروں نے دھماکا خیز مواد سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔

ڈیرہ مراد جمالی ریلوے اسٹیشن کے قریب ربیع کینال کے مقام پر دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کے ساتھ باردوی مواد نصب کر رکھا تھا، دہشتگردوں نے بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے عین اس وقت تباہ کرنے کی کوشش کی جب راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس وہاں سے گزر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:   سانحہ ساہیوال، جے آئی ٹی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ٹرین کی 7 بوگیاں ریلوے ٹریک سے اتر کر الٹ گئیں اور ریلوے ٹریک کے 400 فٹ حصے کو نقصان پہنچا۔

بوگیاں الٹنے سے ان میں سوار 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال حکام نے 4 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 8 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   سعودی پیکیج کے تحت مزید ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول

دوسری جانب ریلوے ٹریک تباہ ہونے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے، مسافر اپنی مدد آپ کے تحت نجی گاڑیوں میں کوئٹہ روانہ ہوگئے ہیں۔