شریف فیملی کو اپنے ہی بنائے ہوئے کسی ہسپتال پر اعتبار نہیں، فواد چوہدری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی فیملی اصرار کررہی ہے کہ انھیں علاج کے لیے لندن بھیجا جائے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے

نوازشریف کی صحت کی خرابی کے بارے میں اطلاعات ملی تھیں اور شکایت آئی تھی کہ نواز شریف کا سانس پھول رہاہے، اسپتالوں میں نوازشریف کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے اور اس حوالے سے سابق وزیراعظم کےعلاج سے متعلق پنجاب حکومت کو ہدایات دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   استعفوں کی تصدیق کیلیے پی ٹی آئی کا وفد آج اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریگا

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو22 جنوری کوپی آئی سی منتقل کیاگیا، نوازشریف کو کڈنی کا بھی مسئلہ ہے، نوازشریف کی فیملی اصرار کررہی ہے کہ انھیں علاج کے لیے لندن بھیجاجائے، نوازشریف پاکستان میں علاج نہیں کراناچاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے حکومت کی نیت صاف ہے اور ہر طرح کا علاج و معالجہ کرانے کی پیش کش کی گئی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ان کے علاج میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی تاہم نواز شریف درخواست مسترد ہونے پر عدالت سے ناراض ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:   رواں سال کےپہلے7 ماہ میں درآمدات کم، برآمدات بڑھ گئیں،اعلامیہ

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان جب لفٹر سے گرے تو باہر جانے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہاں علاج کرواؤں گا جب کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے جتنے اسپتال بنائے انہیں کسی پر اعتبار نہیں۔