جھنگ : جوگ کے شہنشاہ، مشہور فوک گلوکار طالب حسین درد کروڑوں مداحوں کو داغ مفارقت دے گئے ، انا للہ و انا علیہ راجعون

جھنگ : جوگ کے شہنشاہ ، معروف فوک گلوکار طالب حسین درد اس دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں.
انا للہ وانا الیہ راجعون
وی گزشتہ کافی دنوں سے شدید علیل تھے. گزشتہ ہفتہ بھی انکی رحلت کی خبر سوشل میڈیا پر چلتی رہی جسکی تردید میں انہوں نے ویڈیو بیان بھی جاری کیا.
وہ گزشتہ دن عزیز فاطمہ میڈیکل ہسپتال فیصل آباد میں انتہائی نازک حالت میں لائے گئے اور آج صبح وہ اپنے چاہنے والوں کو داغ مفارقت دے گئے.
جوگ اور طالب حسین درد لازم و ملزوم سمجھے جاتے تھے. اپنی گائیکی سے وہ کروڑوں دلوں پر راج کرتے رہے.

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعظم کی تحریک انصاف کو سرکاری افسروں کی مانیٹرنگ کی ہدایت