میرا دامن صاف ، کارکنان احتجاج نہ کریں ،نواز شریف

لاہور(نیوز رپورٹر)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں کو احتجاج سے روکتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کو صرف یوم پاکستان منائیں اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے دعا کریں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کارکنوں کے نام پیغام میں کہا کہ مجھے علم ہوا ہے کہ میری صحت کے حوالے سے فکرمند اور پریشان کارکن اپنے جذبات کے اظہار کے لئے اکٹھا ہونا چاہتے ہیں

یہ بھی پڑھیں:   متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3.2ارب ڈالرکے ادھار تیل کی فراہمی کا معاہدہ ختم ہونے کا خدشہ

میرے حق میں آواز اٹھانے کے لئے شاید کوئی احتجاج ترتیب دینا چاہتے ہیں لیکن میں آپ سے التماس کرتا ہوں کہ 23 مارچ کو اپنے اپنے علاقوں میں صرف یوم پاکستان منائیں، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کریں۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں اپنے چاہنے والوں کے جذبے کی بے حد قدر کرتا ہوں، جیل کی کوٹھری میں اللہ رب العزت پر توکل کے بعد آپ کی یہی محبت اور جذبہ مجھے حوصلہ اور تقویت دیتا ہے مگر میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ میری طرح اللہ تعالی کی رحیم ذات پر بھروسہ رکھیں،

یہ بھی پڑھیں:   جمہوری نظام کو کچھ ہوا تو ذمہ داری حکومت پر ہوگی ،خواجہ سعد رفیق

صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور کسی بھی طرح کا فیصلہ کرنے سے پہلے پارٹی ہائی کمان کی ہدایات، پارٹی ڈسپلن کا احترام اور پارٹی پلیٹ فارم کا استعمال ضروری ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک ذمہ دار جماعت ہے اور ہم نے ہمیشہ فیصلہ سازی میں ملکی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے سیاسی یا ذاتی مفاد کو پس پشت رکھا اور عجلت سے کام نہیں لیا، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے میرے دامن پر کرپشن یا بدعنوانی کا کوئی داغ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان،تفصیلات جاری،صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف قمر سے ملاقاتیں ہونگیں