جھنگ : ریسکیو 15 کے انچارج مہر واصف خان کی تعیناتی کے بعد شہر و گردونواح میں سٹریٹ کرائم میں کمی ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر جرائم پر بھی قابو پانا ممکن ہوا ہے. بیورو چیف عرفان حیدر سیال سے

جھنگ ( عرفان حیدر سیال) سب انسپکٹر مہر واصف نول ایک انتہائی خوش اخلاق، ملنسار، ذہین، قابل، قیمتی اور نڈر پولیس آفسر ہیں۔ ریسکیو 15 انچارج جھنگ تعینات ہیں آپ کی تعیناتی سے ریسکیو 15 میں جرائم کا گراف انتہائی کم ہوگیا ہے. شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ علاقے میں چوروں، رسہ گیروں، منشیات فروشوں کیخلاف محدود وسائل اور کم نفری کے باوجود جنگ کر رہے ہیں.
آپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ علاقہ کے مظلوم عوام اور شرکاء کیلئے 24 گھنٹے موجود ہیں۔جرائم پیشہ افراد کا جینا حرام کردونگا.
مہر واصف نول نےکہا کہ عوام اور پولیس کا ریلیشن بھائی چارے پر قائم ہوتا ہے کہ عوام بلاجھجک اپنا مسلہ بیان کرسکے۔آپ سائیلین کے مسائل حل کرنے میں ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں پچھلے دنوں میں مائی ہیر اسٹیڈیم کے نزدیک نشاندہی پر گیس ری فلنگ فیکٹری پر چھاپہ مار کر سو زائد سلنڈر موقع پر برامد کرلیے اور جھنگ کو ایک بہت بڑے حادثے سے بچا لیا انشاءاللہ عوامی مسائل حل کرنے میں سب آگے ہونگے نفرت جرم سے نہیں آخر میں انہوں میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا اور خدمات کو سراہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں