جشن جھنگ اس خطے کی تہذیبی و ثقافتی روایات کا امین ہے،فیصل حیات جبوآنہ

جھنگ(ایم آر شاہد سے )جشن جھنگ اس خطے کی تہذیبی و ثقافتی روایات کا امین ہے جس کے ذریعے نہ صرف عوام کو صحت مند تفریح کے مواقع میسر آتے ہیں بلکہ زراعت و لائیو سٹاک کے شعبوں کی ترقی اور مختلف کھیلوں کو فروغ بھی ملتاہے۔

جشن بہاراں جھنگ کاقدیمی تہوار ہے جس کا سالانہ انعقاد خوش آئین بات ہے دیگر اضلاع کے لوگوں کو بھی سال بھر میں ایک مرتبہ باہمی میل جول اور رفاقت کا موقع بہم پہنچتا ہے۔ان خیالات کا اظہار مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب فیصل حیات جبوآنہ نے ضلع کونسل کے زیر اہتمام مائی ہیر سٹیڈیم میںچار روزہ جشن جھنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:   جھنگ : تھانہ قادر پور کی حدود میں پٹرولنگ پولیس لانگ شمالی کی کامیاب کاروائیاں۔ جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والے افراد سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا نوجوان بھی گرفتار۔ ایم آر شاہد کی رپورٹ

افتتاحی تقریب کے موقع پررسم پرچم کشائی ،محکمہ پولیس،ریسکیو 1122اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے مارچ پاسٹ پی ٹی شو،ٹیبلو،لوک ناچ دھریس ،لڈی ڈانس کے علاوہ دیگر رنگا رنگ اور تفریحی پروگراموں کا مظاہرہ کیاگیا۔

ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ عطاالرحمان ، چیئر مین ضلع کونسل نواب بابر علی خان سیال سمیت اراکین اسمبلی اور مختلف ضلعی محکموں کے افسران اوربڑی تعداد مےںمیلہ کے شائقین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:   جھنگ میں فوڈ پوائزنگ کا شکار میاں بیوی اور بچوں کے بارے میں افسوسناک خبر آ گئی، ہر آنکھ اشکبار

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب فیصل حیات جبوآنہ نے کہا کہ اس بار جشن بہاراں کو روایتی و ثقافتی رنگوں سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف تفریحی پروگرامز میں اضافہ اور جدت بھی پید ا کی گئی ہے جس سے مویشیوں کے شائقین افراد کے علاوہ ادبی اور جمالیاتی ذوق کے حامل خواتین و حضرات کی دلچسپی کے ایونٹس شامل ہیں ۔

اس موقع پر مختلف لائیو سٹاک کے فارمز سے آئے ہوئے خوبصورت اور دودھ دینے والے جانوروں کی نمائش ،سنگل نیزہ بازی،سیکشن نیزہ بازی ،گھوڑا ڈانس ،ٹریک ریس اور دیگر رنگا رنگ پروگرام پیش کئے گئے جنہیں دیکھ کر شائقین میلہ بھرپور اندازمیںلطف اندوز ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:   اٹھارہ ہزاری،علاقہ بھر میں پیشہ ور گداگروں کی بھرمار

جشن بہاراں میں محکمہ زراعت ، تعلیم، جنگلات ،ایگری کلچر ریسرچ انفارمیشن یونٹ ،مصنوعی نسل کشی،زرعی انجینئرنگ اوردیگر مختلف سرکاری و نجی اداروں کی طرف سے سٹالز لگائے گئے ۔یاد رہے کہ جشن جھنگ کے موقع پر شفقت شہید گراﺅنڈ میںمرد و خواتین اوربچوں کےلئے فوڈ فیسٹول کے علاوہ پھولوں اور پھلوں کی نمائش اور دیگر تفریحی پروگراموں کابھی اہتمام کیا گیا ہے ۔