لیپ ٹاپ سکیم میں شہباز شریف کو کلین چٹ نہیں دی، پنجاب حکومت کا دعوی

لاہور(اے این این ) پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ سکیم میں شہباز شریف کو کلین چٹ نہیں دی، کرپشن چھپ کر کئی طریقوں سے کی جاتی ہے۔

وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ ہمایوں یاسر نے ترجمان وزیراعلیٰ شہباز گل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن تحقیقاتی ادارہ نہیں اصل انکوائری نیب کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   لاہور میں مبینہ طور پر شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

وہاں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گا۔انہوں نے کہا طلبہ تنظیموں کی بحالی کے لئے کمیٹی کام کر رہی ہے جبکہ طلبہ کی مثبت سرگرمیوں کی کھیلوں کا بھی فروغ دے رہے ہیں۔

جیل میں قید میاں نواز شریف کے علاج بارے ترجمان وزیرا علی پنجاب نے واضح بتا دیا کہ میاں نواز شریف علاج ہی بیرون ملک سے کرانا چاہتے ہیں وہ یہاں علاج کرانا ہی نہیں چاہتے جبکہ ہمارے پاس بہترین طبی سہولتیں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی