میری وزارت سے متعلق مخالفین نے مٹھائی کھائی جو ان کے گلے سے نکالوں گا، فیاض الحسن چوہان

Spread the love

لاہور(سی پی پی)سابق وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ انہیں وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ 100 فیصد درست تھا، میری وزارت سے متعلق مخالفین نے مٹھائی کھائی جو ان کے گلے سے نکالوں گا۔انھوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ 100 فیصد درست تھا،

یہ بھی پڑھیں:   ملک بھر میں پٹرول کی شدید قلت جگہ جگہ دھرنے عوام کو بھاری پڑ گئے

وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ قبول ہے، وزیر اعظم کا وژن میرا عشق ہے، صلح ہو یا جنگ ہو، عمران خان کے سنگ ہوں، سیاست میں دیر سیور، تارا رم پم چلتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت کے دوران کوئی بھی ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکتا، ابھی ایم پی اے ہوں، امید ہے اچھے دن آئیں گے، میری وزارت سے متعلق مخالفین نے مٹھائی کھائی جو ان کے گلے سے نکالوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:   شہباز شریف کی اہلیہ کو دل کا دورہ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

وائس آف پنجاب میرا خواب تھا جو اب تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔