چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کوعالمی دہشتگرد قرار دینے کی قرارداد روک دی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے سلامتی کونسل میں مختلف ممالک کی جانب سے مولانا مسعود اظہر کوعالمی دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد روک دی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہرکے خلاف قرارداد پراعتراض کی ڈیڈلائن ختم ہونے کا آج آخری دن تھا،

یہ بھی پڑھیں:   نوجوت سدھو کی بھارتی حکومت پر تنقید، سوالات اٹھا دیئے

بھارت کی درخواست پر فرانس، امریکا اور برطانیہ نے مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد پیش کی تھی تاہم چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے خلاف قرارداد کو روک دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ذمے دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے اور ہمیشہ مناسب مؤقف اپنایا، مسعود اظہر کے خلاف قرارداد پرفریقین سے رابطےمیں رہے ہیں،

یہ بھی پڑھیں:   تیز رفتار ی کے تمام ریکارڈ توڑنے والا ”ارمانڈو“21کروڑ روپے میں نیلام

تاہم ہمارا مؤقف ہے کہ اس مسئلے پرمتعلقہ اداروں کو قوانین اورطریقہ کارکی پیروی کرنی ہوگی، اور تمام فریقین کے لیے قابل قبول حل مسئلے کامناسب حل ہوگا۔