کرتارپور اجلاس؛ بھارت کا پاکستانی صحافیوں کو ویزا جاری کرنے سے انکار

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی اور اوچھی حرکتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرتارپور مذاکرات کی کوریج کے لیے پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا

ا پاکستان نے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا افسوس ناک بات ہے بھارت نے پاکستانی صحافیوں کو کل کرتارپور میٹنگ کیلئے ویزے جاری نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعظم کی ایران میں تقریر پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کرتارپور میں ہونے والا اجلاس مثبت ہوگا اور دونوں ملکوں کے عوام کیلئے تبدیلی لائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ گزشتہ سال پاکستان نے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کیے تھے جس کے نتیجے میں 30 سے زائد بھارتی صحافیوں نے نہ صرف کرتارپور منصوبے کی کوریج کی بلکہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:   جے آئی ٹی کے سربراہ کے ایمان کا امتحان ، خلیل کے بچے ٹی وی سکرین پر آتے ہیں تو آنکھ ملانے کی ہمت نہیں ہوتی :ذوالفقار چیمہ

نیز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا تھا۔