نواز،بلاول ملاقات سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،فیصل حیات جبوآنہ

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کے ایڈوائزر فیصل جبوآنہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والے تین دہائیاںپنجاب میں حکومت کر تے رہے لیکن اس کے باوجود ایک بھی ایسا معیاری ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں ان کا اپنا علاج ہو سکے ۔

نواز شریف اور بلاول کے درمیان ہونے والی ملاقات سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا گٹھ جوڑ کبھی کامیاب نہیں ہوگا ، دونوں جماعتیں اس وقت اپنی اپنی سیاسی بقاءکےلئے ہاتھ پاﺅں مار رہی ہیں،

بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات ان کی مزاج پرسی کیلئے نہیں بلکہ ایک دوسرے کو بچانے کے نئے میثاق کی تیاری کیلئے تھی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب بھی اپوزیشن میں ہوتے ہیں نظریاتی ہو جاتے ہیں ،یہ ملاقات بھی نظریہ ضرورت کے تحت ہوئی ہے اور بہت جلد اس ملاقات کی اصل کہانی سامنے آ جائے گی۔

انہوں نے کہا وزیر اعلی پنجاب عوام کےلئے دن رات کام کر رہے ہیں انہیں شہباز شریف کی طرح ڈھول پیٹنا نہیں آتا وہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنوں کو نوازنے کےلئے جعلی ٹھیکے دے کر عوام کے پیسے سے کوئی کھلواڑ نہیں کیا ۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ایک ایک پائی امانت سمجھ کر خرچ کر رہے ہیں