متحدہ عرب امارات سے مزید ایک ارب ڈالرز پاکستان کو موصول

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے مزید ایک ارب ڈالرز موصول ہوگئے ہیں۔ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالرز پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں،

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مزید ایک ارب ڈالرز آئندہ ماہ منتقل ہوں گے جب کہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالرز موصول ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب96 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹرز ریفرنسز: اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف علی زرداری کے خلاف نیب سے ریکارڈ طلب کرلیا