پنجاب کے بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کے 20 کارندوں کو 18،18 مرتبہ سزائے موت

ملتان(بیورورپورٹ)انسداد دہشت گردی عدالت نے چھوٹو گینگ کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے اس کے 20 کارندوں کو 18،18 مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد محمود نے راجن پورکے بدنام زمانہ چھوٹوگینگ کے خلاف محفوظ فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے چھوٹوگینگ کے 20 کارندوں کو 18،18 مرتبہ سزائے موت جب کہ 2 کو کم عمر ہونے پر19،19 مرتبہ عمر قید کی سزا کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:   آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کے سامنے کڑی شرائط رکھ دی

واضح رہے کہ راجن پوراوراس سے ملحقہ کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ نامی جرائم پیشہ گروہ بہت سرگرم تھا۔ اس گروہ کے کارندے، ڈکیتی، قتل، اقدام قتل اور اغوا برائے تاوان کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کو پناہ بھی دیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کی سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات

گزشتہ دور حکومت میں گینگ کے خلاف پولیس آپریشن کیا گیا جو کہ ناکام ہوگیا۔ جس کے بعد فوج کو طلب کیا گیا اور آپریشن کے دوران گھیرا تنگ ہونے پر گینگ کے سرغنہ سمیت دیگر ملزمان نے خود کو قانون کے حوالے کردیا تھا۔