بھارتی فوج کی ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ، خاتون سمیت دو شہری شہید اور چار زخمی، پاک فوج کا بھرپور جواب

راولپنڈی /چکوٹھی (این این آئی)بھارتی فوج نے ایک بار پھر سرحدی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر چکوٹھی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو شہری شہید اور چار زخمی ہو گئے، پاک فوج کی جانب سے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ۔

یہ بھی پڑھیں:   مانگے تانگے کی حکومت کو ہم نہیں گرائیں گے یہ خود گرجائے گی،آصف زرداری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بارپھر لائن آف کنٹرول پر چکوٹھی سیکٹرمیں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد شہید اور چار زخمی ہوگئے ۔

بھارتی فوجی کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں غلام حسین، نوشاد بی بی اور زخمیوں میں راجہ محمود، زاہدہ بی بی، غلام محمد اور محمد ذاکر شامل ہیں۔ پاک فوج نے موثر جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔

یہ بھی پڑھیں:   نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے، حمزہ شہباز