نواز شریف نے ضمانت کیس کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی نئی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ضمانت کیس کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی نئی درخواست دائر کردی۔

پیر کو دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ کیس کو جلد سماعت کرنے کیلئے پہلے بھی درخواست دائر کی گئی تھی۔ موقف اختیار کیاگیا کہ پہلیدرخواست میں 6 مارچ کو ضمانت کیس مقرر کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ موقف اختیار کیاگیاکہ عدالت پہلے میری 6 مارچ کو کیس مقرر کرنے کی استدعا مسترد کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   سانحہ ساہیوال ،مقتولین کے لواحقین کودھمکیاں مل رہی ہیں‘شہبازبخاری

موقف اختیار کیاگیا کہ نوازشریف کی صحت پہلے سے خراب ہو چکی ہے،استدعا ہے کہ کیس کو رواں ہفتے ہی سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔