ترکی کے صدر کا ’اذان کاا احترام‘ نہ کرنے پر یومِ خواتین پر نکالی جانے والی ریلی کے شرکا پر سخت تنقید

انقرہ (زرائع) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ’اذان کاا احترام‘ نہ کرنے پر استنبول میں عالمی یومِ خواتین پر نکالی جانے والی ریلی کے شرکا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے استقلال چوک پر کسی قسم کے مظاہرے کی اجازت نہ دینے کے احکامات پر پولیس کی جانب سے ہزاروں افراد پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے حالانکہ گزشتہ برس یہ تقریب پر امن طور پر منعقد ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک غیر مصدقہ ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ شاہراہ پر مرد و خواتین مارچ کرتے ہوئے اذان کے دوران بھی مسلسل نعرے بازی کررہے تھے۔