کرتارپورراہداری۔بھارت نے ڈیرہ بابانانک کو زیرو پوائنٹ مقرر کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارت نے کرتارپور راہداری کے لیے ضلع گورداس پور کے علاقے ڈیرہ بابانانک کو زیرو پوائنٹ مقرر کر دیا۔ ڈیرہ بابا گورو نانک کرتار پور راہداری کیلیے عالمی سرحد تصور ہوگا۔

سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے بھارتی حکومت نے مسافر ٹرمینل کمپلیکس بنانے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ٹرمینل کیلئے 50 ایکڑ زمین مختص کر دی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں:   سانحہ ساہیوال، دہشتگرد قرار پانے والے ذیشان کے اہلخانہ کا دھرنا،راجہ بشارت کے استعفیٰ کا مطالبہ

جبکہ کام دومرحلوں میں مکمل ہو گا۔ پہلے مرحلے میں 15 ایکڑ زمین پر کام شروع ہو چکا ہے، ٹرمینل پر روزانہ پانچ ہزار یاتریوں کو کسٹم اور امیگریشن سہولیات میسر آئیں گی۔

دوسرے مرحلے میں یاتریوں کو اسپتال اور رہائش کی سہولیات دی جائیں گی۔ مسافر ٹرمینل کے قریب چیک پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی۔ کمپلکس پر 190 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:   جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر