بھارت کے باشندے پاکستانی شہریت کے حصول میں سب سے آگے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) گزشت 10 برسوں کے دوران پاکستان کی شہریت لینے والے غیر ملکیوں میں بھارتی شہری سب سے زیادہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 10 برسوں کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر 635 غیرملکیوں کوشہریت دی

پاکستانی شہریت حاصل کرنے والے غیر ملکیوں میں سب سے زیادہ بھارت کے شہری ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 10 برسوں میں بھارت کے 461 باشندوں نے پاکستانی شہریت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:   طالبان کا پاکستان کی سرحد کے قریب افغان فوجیوں پر حملہ

پاکستان کی شہریت حاصل کرنے والے غیرملکیوں میں 43 باشندوں کےساتھ افغانستان جب کہ 22 باشندوں کے ساتھ سری لنکا تیسرے نمبر پر رہا ہے۔

پاکستان کے دوست ملک چین کے صرف 4 باشندوں نے پاکستانی شہریت حاصل کی ہے۔اس کے علاوہ آسٹریلیا ،آزربائیجان ، کمبوڈیا ، عرا ق ، اٹلی ، میانمار ، نیپال ، صومالیہ ، سنگا پور ، ترکی ، شام ،ازبکستان ، کویت، کینیا اور دیگرممالک کے باشندوں نے بھی پاکستانی شہریت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:   کرتارپور اجلاس؛ بھارت کا پاکستانی صحافیوں کو ویزا جاری کرنے سے انکار