پاکستان کا ایشیا پیسیفک گروپ کے بھارتی سربراہ کو ہٹانے کا مطالبہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسیفک گروپ کے بھارتی سربراہ کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے سربراہ کو خط لکھا ہے

خط میں انہوں نے ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسیفک گروپ کے سربراہ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیر خزانہ نے خط میں لکھا ہے کہ ایشیاء پیسیفک گروپ کے سربراہ بھارتی ہیں اور بھارتی ہونے کی وجہ سے متعصب ہیں

لہذا ایشیا پیسیفک گروپ کے سربراہ کو عہدے سے ہٹایا جائے تا کہ (ایف اے ٹی ایف) کا ریویو پراسیس شفاف، غیر جانبدار اور بامقصد ہوسکے۔ اسد عمر نے کہا کہ بھارت کی پاکستان مخالف روش اور عداوت پوری دنیا کے سامنے ہے،

بھارت نے حالیہ دنوں میں پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے پاکستانی حدود میں بم گرائے جو پاکستان سے دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔