ڈیجیٹل میڈیا پر بھارتی فوج کا مورال گرا نے کی سازش، ہمارے جوان لڑائی کیلئے تیار ہیں، بھارتی آرمی چیف

Spread the love

نئی دہلی(اے این این )بھارتی فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا پر بھارتی فوج کا مورال گرا نے کی سازش ہورہی ہے اور ہماری فوج کیخلاف ایک منصوبہ بندی کے تحت غلط اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں ،ہمارے جوان ممکنہ کسی بھی لڑائی کیلئے تیار رہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:   ڈیجیٹل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والا بھارتی نیٹ ورک بے نقاب

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر اگلی چوکیوں کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پاکستان کیساتھ سرحدی کشیدگی پر جنرل بپن راوت نے فوج سے کہا کہ وہ سبھی ممکنات کیلئے ائر فورس سے تال میل کر کے تیار رہیں۔جنرل راوت نے کہا کہ پاکستان کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے بھارتی فوج کی صلاحتوں پر مجھے مکمل اعتماد ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارت کی تمام چالیں ناکام! پاکستان ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ ہونے سے بچ گیا

دوسری جانب بھارتی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وہ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل تیار ہے۔