بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، ہم آخری دم تک لڑیں گے، وزیراعظم

تھرپارکر(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی سپر پاور یا بھارت یہ سمجھتا ہے کہ وہ ہمیں غلام بنا لیں گے، یہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ہم آخری دم تک لڑیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے تھر پارکر سندھ کے علاقے چھاچھرو کے عوام میں صحت کارڈز تقسیم کیے۔

اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نریندر مودی کی سیاست انسانوں کو تقسیم کرنا اور نفرتیں پھیلانا ہے اس لیے پلوامہ کے بعد کشمیریوں کے ساتھ ظلم کیا اور مشتعل ہجوم نے مسلمانوں پر تشدد کیا،

الیکشن میں کامیابی کے لیے نریندر مودی نے پاکستان کیخلاف جنگ کا ماحول بنایا، ہم نے بار بار واضح کیا کہ جنگ نہیں چاہتے ہم امن چاہتے ہیں اس لیے بھارتی پائلٹ کو رہا کیا، کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اب چاہے بھارت ہو یا کوئی سپر پاور، میں اور قوم آخری گیند تک اپنی آزادی کےلیے لڑیں گے، فوج اور عوام دونوں تیار ہیں، بھارت اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ کچھ کیا تو جوابی کارروائی نہیں ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کسی مسلح گروہ یا کالعدم تنظیموں کو کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،

یہ بھی پڑھیں:   پنجاب اسمبلی،سانحہ ساہیوال کیخلاف اپوزیشن کااحتجاج،ن لیگ کا جے آئی ٹی رپورٹ پر بحث کرانے کا مطالبہ

جب سے ہماری حکومت آئی تو ہم نے اس پر معاملے پر کام کیا، اس کا صرف مقصد پاکستان کی بہتری ہے، پاکستان کی زمین کو کسی قسم کی دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو ان کے پورے حقوق دیے جائیں گے، اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے برابر کے شہری ہیں ان کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی یا ظلم نہیں ہونے دیں گے،

نفرتوں اور تقسیم کرنے کی سیاست کو ختم کریں گے،اب وہ دور نہیں رہا کہ لوگوں کو تقسیم کرکے ووٹ حاصل کیے جائیں،ایک آدمی نے اقتدار کے لیے لوگوں میں نفرتیں پھیلائیں جس سے کراچی کی تباہی ہوئی اور سرمایہ کار ملک چھوڑ کر چلے گئےاگر ایسی سیاست نہ ہوتی تو کراچی دبئی کا مقابلہ کررہا ہوتا۔وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک لیڈراپنا نام زرداری سےتبدیل کرکے بھٹو بن گیا،

یہ بھی پڑھیں:   یہ لاہور ہائیکورٹ نہیں جہاں... چیف جسٹس آف پاکستان نے ایسی بات کر دی کہ سب چپ ہو گے

بلاول اور ان کے والد یوٹرن کا مطلب سمجھتے تو مشکل وقت سے نہ گزرتے اورآصف زرداری کرپشن سے یوٹرن لے لیتے تو عدالتوں کے چکر اور نیب مقدمات نہ بھگت رہے ہوتے، آصف زرداری نے اپنے بیٹے کو بھی پھنسادیا ہے،

بلاول بھٹو نے انگریزی میں جو تقریر کی وہ شاید ایوان میں بیٹھے بہت سے لوگوں کو سمجھ ہی نہیں آئی ہوگی جب کہ ن لیگ اور جے یو آئی (ف) کے ارکان قومی اسمبلی بلاول کی انگریزی میں تقریر سن کر گھبراگئے اور غلط سمت منہ کرکے نماز پڑھ لی۔وزیراعظم نے کہا کہ تھرپارکر پاکستان کا سب سے پسماندہ علاقہ ہے جو سب سے پیچھے رہ گیا ہے،75 فیصد تھرپاکرکے لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں،

یہ بھی پڑھیں:   سانحہ ساہیوال کی شفاف تحقیقات نہ ہوئیں توعمران خان نہیں بچ سکیں گے :سلمان غنی

3 سے چار سال میں15سو بچے خوراک اور غذائی قلت سے انتقال کرچکے ہیں، میرا اقتدار میں آنے کا سب سے بڑا مقصد لوگوں کو غربت سے نکالنے کی کوشش کرنا ہے کیونکہ تھرپارکر میں سب سے زیادہ غربت ہے اس لیے سب سے پہلے یہاں آیا ہوں۔ وزیراعظم نے 2موبائل اسپتال اور 4 ایمبولینس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موبائل اسپتال میں علاج کے ساتھ آپریشن سمیت دیگر سہولیات مہیا ہوں گے

جب کہ 1لاکھ 12 ہزار گھرانوں کو ہیلتھ کارڈ دیا جائے گا، جس میں وہ7 لاکھ 20 ہزار روپےمیں ہر قسم کی بیماری کا علاج کسی بھی اسپتال سےکراسکیں گے،

وزیراعظم نے صاف پینے کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری طور پر 100 آر او پلانٹ بنانے کا اعلان بھی کیا۔