جعلی اکاؤنٹس کیس: نیب کی پہلی گرفتاری، کراچی پورٹ ٹرسٹ کے سیکریٹری کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی (زرائع) جعلی اکاؤنٹس کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پہلی گرفتاری کی گئی ہے اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے سیکریٹری آفتاب میمن کو کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں نیب راولپنڈی نے پہلی گرفتاری کرتے ہوئے کرپشن کے الزام میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے سیکریٹری آفتاب میمن کو گرفتار کرلیا ہے جن پر 80 کروڑ روپے خوردبرد کرنے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   480 سے زائد بدعنوان افسران نیب کی رضاکارانہ رقم واپسی کی اسکیم میں شامل

آفتاب میمن کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا اور انہیں وہاں موجود نیب کے دفتر منتقل کردیا گیا ہے۔