جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے نماز کی امامت کرنے پر پابندی، پولیس نے مرکز کو بھی تالا لگا دیا

لاہور (زرائع) حکومتِ پنجاب نے چوبرجی پر قائم جماعت الدعوۃ کے ہیڈ کوارٹرز جامعہ القدسیہ اور مرید کے میں موجود مرکز کا انتظام سنبھال کر منتظمین (ایڈمنسٹریٹر) مقرر کردیے۔اس کے ساتھ انتظامیہ نے چوبرجی کی جامعہ مسجد قدسیہ میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے نماز کی امامت کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے وہاں بھی ایک سرکاری عہدیدار مقرر کردیا۔

اس بارے میں ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ جامعہ مسجد کا انتظام سنبھالنے میں معاونت کے لیے پولیس کا دستہ بھی ساتھ روانہ کیا گیا جبکہ پولیس نے رات گئے مسجد سے متصل مرکز کو بھی تالا لگا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:   بلوچستان میں ہزاربرادری پر دہشگرد حملہ میں ہمسایہ ممالک کی ایجنسیوں کےملوث ہونے کا انکشاف

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں جماعت الدعوۃ کی قیادت نے 75 ایمبولینسز بھی پولیس کے حوالے کردیں جنہیں ریسکیو 1122 کو دیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ انہیں ری ڈیزائن کر کے ایمرجنسی سروس کا مستقل حصہ بنایا جائے۔

اس کے ساتھ مرید کے میں قائم جماعت الدعوۃ کے مرکز پر بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی جہاں حکومت نے مختلف شعبہ جات میں 2 خواتین سمیت 6 منتظمین مقرر کیے۔

یہ بھی پڑھیں:   جھنگ میں فوڈ پوائزنگ کا شکار میاں بیوی اور بچوں کے بارے میں افسوسناک خبر آ گئی، ہر آنکھ اشکبار

سرکاری عہدیدار کا کہنا تھا کہ خواتین منتظمین میں سے ایک خاتون کو مرید کے مرکز میں واقع لڑکیوں کے اسکول جبکہ دوسری کو ایک ہسپتال میں تعینات کیا گیا۔

علاوہ ازیں ایک تحصیلدار کو مرید کے مرکز کے احاطے کے امور سنبھالنے کے لیے مقرر کیا گیا جہاں 300 سے زائد خاندان رہائش پذیر ہیں۔ایک سوال کے جواب میں عہدیدار نے بتایا کہ لاہور میں سیکڑوں مساجد جماعت الدعوۃ کے زیرانتظام ہیں جنہیں آئندہ کچھ روز میں مرحلہ وار حکومت کے زیرانتظام کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:   اگر نواز شریف بیرون ملک چلے گئے تو اسے ڈیل سمجھا جائے گا، شیخ رشید