سعودی عرب کو بلیک لسٹ کرنے کی تجویز مسترد

ریاض (زرائع) یورپی یونین نے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام پر سعودی عرب کو بلیک لسٹ کرنے کی تجویز مسترد کردی۔

یورپی یونین ایگزیکٹوز کی جانب سے سعودی عرب کو بلیک لسٹ کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی جسے یورپی یونین کی 28 ریاستوں نے مسترد کردیا۔یہ فیصلہ سعودی عرب اور فہرست میں شامل دیگر ملکوں کے دباؤ پر کیا گیا.

یہ بھی پڑھیں:   افغانستان سے ایک ماہ میں داعش کا صفایا کرسکتے ہیں، طالبان

یورپی یونین ریاستوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس سلسلے میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کیونکہ یورپی کمیشن کی جانب سے ترتیب دی گئی فہرست شفاف طریقے سے نہیں بنائی گئی تھی جس کی وجہ سے یورپی یونین کے رکن ملکوں نے یہ فیصلہ لیا۔

اس فیصلے کے بعد یورپیئن کمیشن کو نئی فہرست بنانا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:   روس کا سرد جنگ میں طے پانے والے جوہری معاہدے سے نکلنے کا باقاعدہ اعلان