جھنگ(نامہ نگار) ہمیں اپنی فوج اور اداروں پر مکمل اعتماد ہے بھارت کسی بھول میں نہ رہے. حکومت ،اپوزیشن جماعتیں ،عوام ملک کی حفاظت کے لیے ایک پلیٹ فارم پر ہیں
مودی سرکار انتخابات میں اپنی شکست اور ناقص پالیسیوں کی چھپانے کے لیے بھارتی عوام کی قربانی دینا چاہتے ہیں ۔مسئلہ کشمیر کی باتیں اقوام عالم میں بھی ہورہی ہیں بھارت جتنا مرضی پروپیگنڈہ کر کے اس کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے ظاہر ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔
غلام بی بی بھروانہ نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت اور بھارت کا منفی چہرہ عیاں ہوگیا ہے بھارت کی پہلے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اورپھر بحری حدود کی خلاف ورزی کی کوشش پر پاک فوج و پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی اور سر پرائز نے بھارت کوباور کروا دیا کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے جس کی بری،بحری اور فضائی حدود کی حفاظت کے لیے وطن کے بیٹے ہر لمحہ تیار رہتے ہیں
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھارت سمیت پوری دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے آج اقوام عالم پاکستانی حکومت کے عمل اور وزیر اعظم عمران خان کو سراہا رہے ہیں وزیر اعظم عمران خان کی بہترین پالیسیوں اور امن کی کی کوششوں کاپرچار پڑوسی ملک بھارت بھی کررہا ہے
انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں بھارت ہوش کے ناخن لے مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کونکالا جائے کشمیریوں کو ان حق آزادی دیا جائے دنیا اور خود بھارت بھی جان چکا ہے کہ کشمیر پر مزید فوج کو مسلط کر کے قابض رہنا اب اس کے بس کی بات نہیں کشمیری اپنے حق آزادی کے لیے نکل آئے ہیں ۔
اقوام عالم نے پاکستان اور کشمیریوں کے موقف کی تائید کی ہے اور مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے لیے زور دیا ہے محترمہ غلام بی بی بھروانہ نے کہا ہے پاکستان کی 21کروڑ عوام وطن عزیز کی حفاظت حکومت اور فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ہمارامذہب امن و محبت کا پیغام دیتا ہے اسے کمزوری نہ سمجھا جائے ۔