نئی دہلی (زرائع) بھارت کی حکمران جماعت کے ایک وزیر نے تجویز دی ہے کہ اپوزیشن کے جو رہنما پاکستان پر کیے گئے ’حملے‘ پر سوالات اٹھائیں، انہیں اگلے مشن کے دوران جنگی طیاروں کے نیچے باندھ کر بم کی طرح پھینک دینا چاہیے.
حکومتی وزیر کے اس بیان سے وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اپوزیشن کے درمیان پہلے سے موجود تلخیوں میں مزید اضافہ ہوگیا کیوں کہ اپوزیشن کا موقف ہے کہ نریند مودی نے اسٹرائیکس کو انتخابات کے پیشِ نظر سیاسی فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا۔
واضح رہے کہ بی جے پی کی جانب سے فضائی حملے میں مبینہ دہشت گردی کے مرکز تباہ کرنے کے دعوے پر متضاد بیانات سامنے آچکے ہیں، جسے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں 14 فروری کو ہونے والے ایک خود کش حملے کا ردِ عمل قرار دیا گیا تھا۔